ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیلتھنگڈی : غیر سائنٹفک اور غیر معیاری ،خستہ تعمیر کی وجہ سے تحفظاتی دیوار منہدم

بیلتھنگڈی : غیر سائنٹفک اور غیر معیاری ،خستہ تعمیر کی وجہ سے تحفظاتی دیوار منہدم

Sat, 08 Apr 2023 21:51:48    S.O. News Service

بیلتھنگڈی :8؍اپریل (ایس اؤ نیوز ) بیلتھنگڈی تعلقہ ناؤور دیہات کے جنتا کالونی کوجوڑنےوالی سڑک کےکنارے حالیہ دنوں میں تعمیر کردہ تحفظاتی دیوار پہلی بارش کو ہی زمین بوس ہونے کا واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا ہے۔

تحفظاتی دیوار کی تعمیر میں رشوت خوری کو لےکر کافی الزام تراشی ہوئی تھی اور سائنٹفک انداز میں کام نہ ہونےکو لےکر بحث چل ہی رہی تھی کہ اس دوران پہلی بارش سے ہی دیوار منہدم ہوکر برباد ہوگئی۔

تحفظاتی دیوار کی وجہ سےمقامی فرد کے گھر کی بنیاد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ جمعہ کی رات ہی جے سی بی مشین کا استعمال کرتےہوئے گری ہوئی دیوار کےپتھروں اور مٹی کو صاف کیا گیا ہے۔ مقامی عوا م کا الزام ہے کہ تحفظاتی دیوار کی تعمیر غیر سائنٹفک اور غیر معیاری ہونےکی وجہ سے دیوار بنیاد سمیت اکھڑ گئی ہے۔ اور اس کی وجہ سے سڑک کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ عوام نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ بارش کے موسم میں پنچایت کی عمارت بھی منہدم ہو سکتی ہے۔


Share: